Project Description:

Client:
 IT Majlis of Dawat-e-Islami
Date:
 December 23, 2013
Category:
Islamic Books
Project URL:
 Visit online →

اعلٰی حضرت اِمامِ اہلسنّت مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت پروانۂ شمعِ رِسالت شاہ امام احمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن سراپا عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلّم کا نُمُونہ تھے، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نعتیہ کلام (حدائقِ بخشش شریف) اس اَمرکا شاہد ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نوکِ قلم بلکہ گہرائی قَلب سے نِکلا ہوا ہر مِصرَعَہ آپ کی سروَرِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم سے بے پایاں عقیدت و مَحَبَّت کی شہادت دیتا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کبھی کسی دُنیوی تاجدار کی خوشامد کے لیے قصیدہ نہیں لکھا، اس لیے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضور تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلّم کی اِطاعت و غلامی کو دل وجان سے قبول کرلیا تھا۔

(تذکرہ امام احمد رضا، ص9، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی)